'Halal Food Festival'

01:38 Feb 19
'مسی سوگا ،کینیڈا کے شہر مسی سوگا میں حلال فوڈ فیسٹیول کا انعقاد  کینیڈا کے شہر مسی سوگا میں رمضان کی آمد سے قبل حلال فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا  مسی سوگا کے سینٹرل اسکوائر میں لگنے والے حلال فوڈ فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں کینیڈا میں بسنے والے مسلمانوں نے شرکت کی ،جبکہ سپلائرز کی جانب سے فوڈ فیسٹیول میں حلال مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی گئی۔   گزشتہ کئی سالوں سے رمضان کی آمد سے ایک ہفتہ قبل حلال فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کامقصد لوگوں میں حلال مصنوعات کی اہمیت اوراور فوائد کے بارے میں لوگو ں کو آگاہی فراہم کرنا تھا ۔  فوڈ فیسٹیول کے شرکاء مقامی و غیر ملکی فنکاروں کے صوفیانہ کلام سے محظوظ ہوئے تو دوسری جانب بچوں کی تفریح کے لئے بھی اقدامات کئے گئے۔  خریداری کا مرکز ہونے کے ساتھ سردیوں کے موسم میں اسکیٹنگ رنک میں بدل جانیوالا مسی سوگا کا سینٹرل اسکوائر مختلف ثقافتی تہواروں کی میزبانی کے حوالے سے بھی خاصا مقبول ہے ۔  اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوڈ فیسٹیول میں شریک طالب علم محمد عمر چراکلہ نے کہا کہ رمضان کی تیاری کے سلسلے میں یہاں لاتعدا اسٹال نظر آئے جب کہ یہاں آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔' 

Tags: Mississauga- Halal Food Festival

See also:

comments